رنگ برنگ
دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی تھکن دور کرنے کیلئے خصوصی کیبنز نصب
دبئی(صباح نیوز) دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی تھکن دور کر کے انہیں راحت بخشنے کیلئے آرام دہ کیبن نصب کردیئے گئے ہیں۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پروازوں میں سفر کرکے مسافر تھکن کا شکار ہوجاتے ہیں جو تکلیف کا باعث بنتی ہے۔ اس لیے مسافروں کی تھکن دور کرنے کیلئے دبئی ایئر پورٹ پر آرام دہ کیبنز نصب کیے گئے ہیں۔جنہیں سلیپ اینڈ فلائی کا نام دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے ابتدائی طور پر 27 کیبنز متعارف کروائے ہیں جو تھکے ہوئے مسافروں کو آرام فراہم کریں گے۔ جبکہ 7 کیبنز میں بچوں کیلئے بستر لگائے گئے ہیں جو عارضی طور پر سمٹ جاتے ہیں۔