انٹرنیشنل
داعش کی مدد کا الزام، ہوائی سے امریکی فوجی گرفتار
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
امریکی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی اور امریکی فوجی حکام ایک سال سے اس اہلکار کےخلاف شواہد اکٹھے کرنے کی کوششوں میں تھے۔ مکمل تفتیش کے بعد اس اہلکار کےخلاف کارروائی کی گئی۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق امریکی فوجی سارجنٹ کو داعش کو معلومات دینے پر ہوائی سے گرفتار کیا گیا ہے، 34 سالہ اکائیکا کانگ عراق اور افغانستان میں ذمہ داری نبھا چکا ہے۔ امریکی اہلکار پر داعش سے تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں کو ٹریننگ دینے اور مختلف فو جی دستاویزات فراہم کرنے کا بھی الزام ہے۔