داتا دربار میں اعتکاف بیٹھنے والے 2500 افراد کی فہرست سیکیورٹی کلیئرنس کے لئے سپیشل برانچ کو ارسال
لاہور ۔1جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
داتا دربار میں اعتکاف بیٹھنے والے 2500 افراد کی فہرست سیکیورٹی کلیئرنس کے لئے سپیشل برانچ کو ارسال
کلیئرنس کے بعد حتمی فہرست آئندہ چند روز میں احاطہ دربار میں آویزاں کر دی جائیگی‘معتکفین کو کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے کیبن الاٹ کئے جائیں گے‘ڈاکٹر نورمحمد اعوان
رمضان کے آخری عشرے میں داتا دربار میں اعتکاف بیٹھنے والے 2500 افراد کی فہرست سیکیورٹی کلیئرنس کے لئے سپیشل برانچ کو ارسال، کلیئرنس کیبعد حتمی فہرست آئندہ چند روز میں احاطہ دربار میں آویزاں کر دی جائیگی ۔ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے میں 2500 افراد داتا دربار میں اعتکاف بیٹھیں گے محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے جمع ہونے والی درخواستوں کو سپیشل برانچ ارسال کر دیا ہے سپیشل برانچ سے کلیئرنس ملنے والے افراد اعتکاف بیٹھ سکیں گے داتا دربار میں جمع ہونے والی درخواستوں پر درخواست گزاروں کی متعلقہ تھانے سے تصدیق کرائی گئی ہے جبکہ گریڈ سترہ کے آفیسر سے بھی درخواست گزاروں کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے ایڈ منسٹریٹر داتا دربار ڈاکٹر نور محمد اعوان نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں حتمی فہرستیں آویزاں کر دی جائیں گی، معتکفین کو کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے کیبن الاٹ کئے جائیں گے ڈاکٹر نور محمد اعوان نے مزید بتایا کہ آخری عشرے میں معتکفین کے لئے میڈیکل کیمپ لگایا جائیگا، اعتکاف کے دوران داتا دربار کی سیکیورٹی دوگنا کر دی جائیگی۔