پاکستان

خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار کا بزرگ شہری پر بدترین تشدد

نوشہرہ: جے یوآئی کے اجتماع کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار نے معمر شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کا آئی جی خیبرپختونخوا نے نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹے میں تحقیقات کا حکم دیدیا۔
نوشہرہ میں ٹریفک پولیس اہلکار نے ادب واحترام کی ساری حدیں پار کردیں۔ اہلکار نے جے یو آئی کے اجتماع کے دوران ایک بزرگ شہری کو رکنے کا کہا لیکن نہ رکنے پراہلکار نے اسے زوردار لات ماردی جس سے بزرگ شخص زمین پر جا گرا لیکن اہلکار نے یہیں پر بس نہ کیا بلکہ بزرگ کو ایک اور لات رسید کرکے تہذیب اور شرم کی تمام حدیں ہی پھلانگ ڈالیں۔
وردی کے نشے میں چور ہاتھ میں اسلحہ تھامے اہلکار درندگی کی انتہا کرکے چلتا بنا اوراس بدمعاشی کو لوگ دیکھتے ہی رہ گئے جب کہ بزرگ کی خاموشی اوربے چارگی سوائے تماشا بننے کے کچھ نہ کرسکی۔
دوسری جانب ایکسپریس نیوز پر خبر چلنے کے بعد آئی جی خیبرپختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کے خلاف 24 گھنٹے میں انکوائری کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لے کر پبی میں تعینات وسیم نامی اس اہلکار کو معطل کرکے مقامی تھانے میں لاک اپ کرادیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button