خیبرپختونخوا میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک

وی او سی اردو سیکیورٹی ڈیسک
: راولپنڈی / پاکستان

خیبرپختونخوا میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج نے 15 اور 16 جون 2025 کی درمیانی شب خیبر پختونخوا میں دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران ’’بھارتی ایجنسیوں کے حمایت یافتہ خوارج‘‘ کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پشاور ضلع میں کیا گیا، جہاں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا۔ ان میں دو معروف خارجی، خارجی حارث اور خارجی بصیر بھی شامل تھے۔

دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں عمل میں لائی گئی، جہاں ایک اور دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد ان علاقوں میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

سیکیورٹی فورسز علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔ پاک فوج نے عزم دہرایا ہے کہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:

بھارت کی پراکسی جنگ کا یہ مکروہ چہرہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بے نقاب کر دیا۔ ’’فتنہ الخوارج‘‘ جیسی تنظیموں کا قلع قمع کرنا صرف قومی سلامتی نہیں، بلکہ ملکی خودمختاری کی حفاظت کا تقاضا بھی ہے۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر آئی ایس پی آر کے سرکاری اعلامیے اور سیکیورٹی ذرائع پر مبنی ہے۔ تفتیشی پیشرفت کے مطابق معلومات میں رد و بدل ممکن ہے۔

VOC/031/160625

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں