پاکستان

خیبرپختونخواہ میں پیپلزپارٹی کی عوام رابطہ مہم ،زرداری خطاب کریں گے

پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخواہ میں عوام رابطہ مہم شروع کر دی ہے،آصف زرداری رواں ماہ دوالگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کے علاوہ مختلف وفوداور ناراض پارٹی ارکان سے ملاقات کریں گے ۔
پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ میں پارٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے آصف زرداری نے خود صوبے کے دورے کرنے اور براہ راست عوام سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالےسے آصف زرداری چوبیس اپریل کو مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔
اس کی دعوت انہیں حال ہی میں پارٹی میں شامل ہونے والے سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی نے دی ہے جبکہ پچیس اپریل کو مالاکنڈ میں بدرشی کے مقام پر بھی جلسے سے خطاب کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی جائیں گے اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے جن کے شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button