خیبرپختنونخواہ حکومت نے کرپشن کے بادشاہ کو پولیس اصلاحات پر عملدرآمد کرنے کا کمشنر مقرر کر دیا ھے۔

( بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وی او سی آن لائن)خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں تعینات رہنے والے سابق آئی جی پولیس میاں مسعود شاہ خیبرپختونخواہ پولیس کے لیئے برطانیہ سے کروڑوں روپے مالیت کی خریدی جانے والی بکتر بند گاڑیوں کی کرپشن میں ملوث تھے جن کے خلاف سن 2000ء میں قومی احتساب بیورو پشاور میں بریگیڈیئراسلم گھومن اور گروپ کیپٹن نعیم اشرف انکوائری افسر مقرر تھے، مگر بعد میں مذکورہ انکوائری دبا دی گئی۔ مسعود شاہ نے اپنے دور میں امریکی ڈیزائن کی ناقص ہتھکڑیاں بھی خریدیں جن پر میڈ ان امریکہ لکھا تھا مگر اُنہیں پشاور کے ریتی بازار سے بنوایا گیا تھا اور رقم امریکی ڈالروں میں قومی خزانے سے وصول کی گئی۔ جن سے صوبے بھر کی حوالاتوں اور جیلوں سے کئی قیدی قرار ھوئے تھے، جنہیں بعد میں مسعود شاہ کے تبادلے کے بعد کباڑ کے بھاو نیلام کیا گیا۔ بتایا جاتا تھا کہ مسعود شاہ نے فی ہتھکڑی اسوقت کے پاکستانی بارہ سو روپے میں خریدی جن کو ریتی بازار سے تین سو روپے میں بنوایا گیا تھا۔ مسعود شاہ نے یہ تمام گھپلےسن 1996ء اور سے لیکر سن 1999ء تک کیئے۔ اُنہوں نے بھی ملک نوید کی طرح ناقص بلٹ پروف جیکٹس کی خریداریوں میں کروڑوں روپے کمائے، مسعود شاہ نے اپنی بیٹی جن کو کینسر تھا کا مہنگا ترین علاج لندن سے کروایا اور وہیں سے چار کروڑ روپے مالیت کی ایک مشین خرید کر پشاور لائی جو لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو تحفے میں دی گئی۔ مسعود شاہ نیب کی گرفتاری کی وجہ سے ایک سال لندن روپوش رھے۔ پولیس کے لیئے کی جانیوالی خریداریوں کے لیئے فنڈز کے حصول کے لیئے اُنہوں نے شہیدکمانڈنٹ ایف سی صفت غیور کا استمعال کیا جو اُس وقت اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس لاجسٹک اور سی اینڈ ڈبلیو تھے۔ صفت غیور کا استعمال اس لیئے کیا کہ اُس وقت صفت غیور کے ایک بہنوئی اعجاز رحیم خیبرپختونخواہ کے چیف سیکرٹری اور دوسرے بہنوئی آفتاب احمد خان شیرپاو وزیراعلی تھے۔ جن کے خوف کی وجہ سے صوبائی محکمہ خزانہ نے کے پی پولیس کو اربوں روپے فنڈز جاری کیئے۔ اس وقت صفت غیور کو جب اس بات کا پتہ چلا کہ میاں مسعود شاہ اُنہیں استعمال کر رھے ہیں تو اُنہوں نے اپنا تبادلہ سی آئی ڈی کروا لیا۔ ذرائع نے مذید بتایا کہ کمشنر پولیس اصلاحات کا مذکورہ عہدہ حاصل کرنے کے لیئے میاں مسعود شاہ کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑی جس کی وجہ یہ ھے کہ 73 سالہ میاں مسعود شاہ اب برطانوی، امریکی اور یورپین پولیس کو لیچکر دیا کرتے ہیں مذکورہ عہدہ حاصل کرنے کی وجہ سے میاں مسعود شاہ کی ڈیمانڈ میں مذید اضافہ ھوگا اور خیبرپختونخواہ پولیس سے خفیہ معلومات غیر ملکیوں تک پہچ سکے گی۔ یاد رھے کہ میاں مسعود شاہ کرپشن میں برطرف ھونیوالے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن رحیم خان اور ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر نعیم خان کے ماموں اور سسر ہیں۔