پاکستان

خیبرایجنسی میں افغان سرحد کے پار سے دہشت گردوں کی جانب سے حملہ

راجگال 4 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
خیبرایجنسی میں افغان سرحد کے پار سے دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس آپی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی راجگال میں افغان سرحد کے پار سے دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان شہید ہوگیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سےنائب صوبیدار اظہر علی شہید ہوا۔ دہشتگردوں نے افغان سرحد کے پار سےفائرنگ راجگال میں مستل درہ پر کی۔ شہید جوان کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے میں لے جایا جائے گا جبکہ شہید جوان کو پورے فوجی اعزازکےساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button