ایڈیٹرکاانتخاب

خوشی ہے کہ نوازشریف اور مریم بھی میرا ذکر کرتے ہیں ، ان کے دلوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتا ہوں : شیخ رشید

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ سیاست دان اقتدار نہیں دولت بنانے کے ماہر تھے، ڈالر کی وجہ سے مہنگائی بڑھ گئی اور ایکسپورٹ بیس فیصد کم ہو گئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دی فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میری ملک سے باہر کوئی جائیداد نہیں، میں نے کوئی اثاثہ نہیں چھپایا، میں نواز شریف کی طرح روندو نہیں، امید کرتا ہوں فیصلہ میرے حق میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے نواز شریف اور مریم نواز بھی احتساب عدالت کے باہر میرا ذکر کرتے ہیں، ان کے دلوں میں شیخ رشید کانٹے کی طرح کھٹکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی ایسے نگران وزیرِ اعظم کو نہیں مانیں گے جو نواز شریف کے ہاتھ کی گھڑی ہو،عمران خان آن بورڈ ہونگے تو نگران وزیر اعظم کے نام کو تسلیم کریں گے، چاہتا ہوں کہ نگران وزیر اعظم کا فیصلہ چیف جسٹس کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف لوگوں کو بیوقوف بنا رہا ہے کہ ہم نہیں تو ڈالرکی قیمت بڑھی حالانکہ بیس کروڑ لوگوں کو انہوں نے غلہ منڈی میں بیچا ہے۔ آج ڈالر کی وجہ سے مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ یہ سیاست دان اقتدار نہیں دولت بنانے کے ماہر تھے۔ اسحاق ڈار کی پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر نے یہاں تک ہی پہنچنا تھا۔ یہ فراڈ اور قیادت کے قابل نہیں، اسی لیے کہتا ہوں جوڈیشل مارشل لا لگایا جائے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ ملک سے لوٹی ہوئی دولت کو واپس لائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button