پنجاب

خوشی ہے کہ میری وجہ سے دونوں بھائیوں کو لودھراں دکھائی دینے لگا ہے: جہانگیر ترین

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن ) لودھراں میں شاندار کامیابی پر نوازشریف نے حلقے میں جاکر عوام کا شکریہ ادا کرنے کا اعلان کیا اور یہ وعدہ انہوں نے آج پورا بھی کر دیا اور اس موقع پر انہوں نے مخالفین کو اپنی تقریر میں خوب تنقید کا بھی نشانہ بنایا تاہم اب اس پر سیاسی مخالفین کے رد عمل آنے کا بھی سلسلہ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لودھراں میں ن لیگ کے ورکرز کنونش پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ خوشی ہے کہ میری وجہ سے دونوں بھائیوں کو لودھراں دکھائی دینے لگا ہے ،لٹیرو ، زرا آئندہ انتخابات کا انتظار کرو ،لودھراں کے عوام کٹھ پتلیوں سمیت تمہاری سیاست کا جنازہ نکال دیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ ان کا سفید جھوٹ حلقے کے عوام کو دھوکے میں نہیں ڈال سکتا ، لودھراں کے عوام وہ سب جانتے ہیں جو میں نے ان کیلئے کیا ہے ،۔شریف برادارن کی لودھراں سے نئی محبت بھی جھوٹ ہے ،انہوں نے 2015 میں لودھراں کے عوام سے جھوٹے وعدے کیے ،جھوٹے وعدوں میں اڑھائی ارب روپے کا پیکج بھی شامل تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button