پاکستان

خوشحال اور پڑھا لکھا پنجاب کنگلا ہو گیا یے حکمران جان چھوڑ دیں: پرویز الہٰی

منڈی بہاؤ الدین: (نیوز وی او سی) نواحی گاؤں سیدو شریف میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تها کہ نالائق حکمران لاہور میں پکڑے جانیوالے ایک سہولت کار کو بٹیرے کیطرح لے کر پھر رہے ہیں، حکمرانوں کو زخمیوں کی عیادت کرنے ہسپتال جاتے ہوئے شرم آنی چاہئے، ہسپتالوں میں ادویات نہیں ہیں اور لوگ مر رہے ہیں، لاہور مال روڈ پر جاں بحق ہونیوالے سات افراد کو بچایا جا سکتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ منڈی بہاؤ الدین کے عوام وعدہ کریں کہ جب حکمران ووٹ لینے کیلئے آئیں تو انہیں زمین پر لٹائیں گے، ہماری حکومت دوبارہ آئی تو ساری کسر نکال دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 100 ارب خزانے میں چھوڑ کر آئے تھے اور اب حکمرانوں نے خزانے کی جیب ہی کاٹ لی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے اپنی جمع پونجی الیکشن پر لگا دی اور اب روزگار ڈھونڈتے پھر رہے ہیں، حکمرانوں کی نیت خراب ہے اسی لئے تمام پراجیکٹ فیل ہو جاتے ہیں، پیلی ٹیکسی رہی، نہ تندور اور نہ ہی دانش سکول چل سکے، حکمران پہلے خود پیک ہو جائیں پھر سی پیک بھی ہو جائے گا۔
پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ اگر ہمیں اچھے ساتھی مل گئے تو حکمرانوں کی رسیدیں کاٹ دیں گے، بدقسمتی ہے کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور نرسیں ہڑتالوں پر ہیں اور لاہور میں روزانہ 300 ڈکیتیاں ہو رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button