خورشید شاہ کو بچانے کے لئے پیپلز پارٹی سے زیادہ ن لیگ متحرک
لاہور 1 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نواز شریف نے سپیکر سردار ایاز صادق اور اہم وفاقی وزرا کو ٹاسک دے دیا ،فاٹا کے ارکان اسمبلی کی حمایت کا ٹاسک بھی ن لیگ نے اپنے ذمہ لے لیا ہے
اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے تحریک انصاف ،ایم کیو ایم جہاں متحرک ہے وہاں خورشید شاہ کو بچانے کے لئے پیپلز پارٹی سے زیادہ ن لیگ متحرک ہو چکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو ہر حوالے سے اپوزیشن لیڈر رہنا چاہے اس کا ٹاسک میاں نواز شریف نے سپیکر قومی قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور اہم وفاقی وزرا کو دے دیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کو اپوزیشن کے عہدے پر قائم رہنے کے لئے فاٹا کے ارکان اسمبلی کی حمایت کا بھی ٹاسک ن لیگ نے اپنے ذمہ لیا ہے اور اس سلسلے میں فاٹا کے ارکان اسمبلی کو بھاری فنڈنگ بھی کی جا رہی ہے ۔ فاٹا کے ارکان اسمبلی نے بھی یقین دہانی کروا دی ہے کہ خورشید شاہ کا ساتھ دیا جائے گا ۔ وہ ن لیگ کے خلاف نہیں جائیں گے ۔ ن لیگ کے اہم رہنما بھی اس پر کام کر رہے ہیں ۔
قومی اخبار کے مطابق اگر ایم کیو ایم سے معاملات طے نہیں ہوتے تو کوئی ایسا فورمولا بن جائے کہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلیکی حاضری کم ہو سکے ۔ ن لیگ کی طرف سے آصف علی زرداری نواز شریف کے علاوہ بھی ایم رہنما یہ پیغام دے چکے ہیں کہ بظاہر تو ہم ایک دوسرے کے خلا ف ہوں گے مگر حقیقت میں ہم ایک دوسرے کی سپورٹ کرتے رہیں گے۔سپیکر قومی قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو یہ ٹاسک بھی دیا گیا ہے کہ اگر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے نمبر پورے ہو جائیں تو ایم کیو ایم پر یہ شق لاگو کی جائے گی کہ اس نے وزیراعظم کے انتخاب میں حکومتی امیدوار کو ووٹ دے کراپوزیشن سے باہر نکل گئے تھے لہذا ان کا ووٹ اپوزیشن کے لئے گنتی میں نہیں آتا ۔