ایڈیٹرکاانتخاب

خورشید شاہ کا شاہ محمود قریشی سے رابطہ،نگران حکومت اور وزیراعظم کے انتخاب پر مشاورت

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی جانب سے نگراں حکومت اور وزیراعظم کے انتخاب کیلئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سے رابطہ کرکے مشاورت کی گئی۔
سینیٹ الیکشن کے بعد سیاسی جماعتوں کے درمیان نگراں حکومت اور وزیراعظم کے چناو¿ کیلئے رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی رہنما شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا اور نگراں حکومتوں کے قیام کے حوالے سے مشاورت کی۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق تحریک انصاف نے مرکز اورچاروں صوبوں میں نگراں حکومتوں کے قیام میں کردار ادا کرنے فیصلہ کیا ہے، خورشید شاہ نے رابطہ کرکے شاہ محمود قریشی سے نگراں وزیراعظم کی تقرری کے حوالے سے رائے مانگی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے نگراں حکومتوں کے قیام کے حوالے سے ابتدائی مشاورت کی ہے، جلد نگراں وزیراعظم اور چاروں صوبوں کیلئے نگراں وزرائے اعلیٰ کے نام تجویز کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button