Draft
خود کو عوامی خدمت کیلیے وقف کردیا، ابرار الحق
لاہور: گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ میں اس طرح کے گانے گاتا ہوں جس سے لوگوں کے چہروں سے اداسی کا عکس ختم ہو جائے اور مجھے ان کو مسکراتا دیکھنے سے خوشی ہے، خدا نے مجھے جو صلاحیتیں دی ہیں وہ میں نے عوامی خدمات کے لیے وقف کر دی ہیں۔
ابرار الحق نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ گلوکاری کا میدان ہو یا سماجی خدمات میرے پرستاروں نے جس طرح مجھ سے محبت کی ہے وہ ناقابل فراموش ہیں۔ ایک ارب روپے کی مالیت سے صغرا شفیع اسپتال بنانے میں میرے ساتھ جنھوں نے تعاون کیا، میں ان کا مشکور ہوں۔
گلوکار ابرار الحق نے کہا کہ ان تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں جن کو خدا کی ذات نے بہت نواز رکھا ہے کہ وہ بھی انسانیت کی خدمت کے لیے آگے آئیں۔