رنگ برنگ

خواجہ آصف نا اہلی کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے شیریں مزاری کی بیٹی بھی میدان میں آگئی، ایسی بات کہہ دی کہ ان کی والدہ بھی حیران پریشان رہ جائیں گی

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب کا کہنا ہے کہ ان کے دل میں خواجہ آصف کیلئے بالکل بھی عزت نہیں ہے لیکن منتخب نمائندوں کو عدالتوں کے ذریعے نا اہل قرار دینا کسی طور بھی درست نہیں ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایمان زینب نے کہا کہ غیر منتخب شدہ لوگوں کی جانب سے لوگوں کو نا اہل کیا جانا نہ صرف خطرناک ہے بلکہ قوم کے مجموعی مینڈیٹ پر بہت بڑا ڈاکہ ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ مسلم لیگ ن یا تحریک انصاف کے لوگوں کو ناپسند کرتے ہوں گے لیکن یہ ووٹرز کا حق ہے کہ ان کی نمائندگی کون کرسکتا ہے۔
خیال رہے کہ خواجہ آصف اور ایمان زینب کی والدہ شیریں مزاری میں اسمبلی اجلاسوں کے دوران اکثر تو تکرار ہوتی رہتی ہے۔ خواجہ آصف نے ایک اجلاس کے دوران شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی بھی قرار دیا تھا۔ ایمان مزاری کی جانب سے خواجہ آصف نا اہلی کیس سے قبل ایسا ٹویٹ آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا ۔ فیضان ساجد نامی صارف نے لکھا ” میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں لیکن یہاں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ عام عوام جنہیں منتخب کرتے ہیں ان کیلئے کچھ ضوابط بھی ہوتے ہیں اور ان پر عمل کیا جانا ضروری ہے، کسی وزیر خارجہ کے پاس اقامہ ہونا کم از کم پریشان کن تو ہے “۔
ایمان مزاری نے اپنے ٹویٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دل میں خواجہ آصف کیلئے ذرا بھی عزت نہیں ہے اور ان کے پاس اقامہ ہونا واقعی پریشان کن ہے لیکن وہ اس رجحان کی بات کر رہی ہیں جو بن گیا ہوا ہے، کیونکہ اب کوئی بھی شخص جو الیکشن نہیں جیت سکتا وہ عدالتوں کے ذریعے اپنے مخالفین کو نااہل قرار دلوادے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button