پاکستان

خواجہ آصف اور عابدشیر علی کی عمران خان پر تنقید

ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف اور عابد شیر علی کی عمران خان کی اہلیہ و دوستوں سمیت عمرے پر جانے پر تنقید کی ہے ۔
خواجہ محمد آصف نے ایک بیان میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم عمرہ تو اپنے پلے(اپنے پیسوں) سے کرلو ،مفت خوری کی بھی انتہا ہے۔
انہوں نے پنجابی میں بھی تنقید کی اور کہا کہ عمرے کے خرچے کےلئے بندہ ای سی ایل سے فارغ کراکے لے گئے،اتنی بڑی شاید ہی کسی اور نے چھوڑی ہو۔
عابد شیر علی نے پی ٹی آئی چیئرمین کے حوالے سے کہا کہ ’بقول خواجہ آصف کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے‘ لیکن عمران میں دونوں نہیں ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ عمران خان اتنا ہی لاڈلا ہے کہ ایک شخص کو تین گھنٹے ایف آئی اے سے لڑائی کے بعد ساتھ لے گیا ،اب منتظر ہیں، دیکھتے ہیں کون اس کا نوٹس لیتا ہے ۔
عابد شیر علی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں اس سے کوئی پوچھنے والا نہیں، ابھی تو یہ وزیر اعظم نہیں بنا اور ان کے یہ حالات ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button