انٹرنیشنل
خواتین کی طرح مردوں کا دن بھی منایا جائے: گریگوری ٹروڈو

اوٹاوا: عالمی یوم خواتین پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی بیگم نے مردوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھا دی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی طرح مردوں کا دن بھی منانا چاہیے۔ کینیڈا کی خاتون اول صوفی گریگوری ٹروڈو نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر لکھا ہے کہ جو مرد، خواتین کا احترام کرتے ہیں اور اْن کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ان کا بھی عالمی دن منانا چاہیے ۔سوشل میڈیا سائٹ پر اپنے شوہر کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے تمام خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ بھی اپنے ساتھی کے ساتھ تصاویرشائع کرکے یکساں حقوق کی تحریک کو فروغ دیں ۔صوفی کی اس پوسٹ پرخواتین کے ایک حلقے نے تنقید بھی کی جسے کینیڈین خاتون اول نیمکالمے کا آغاز کہتے ہوئے سراہا ہے ۔