رنگ برنگ

خواتین کا ورزش کے سلسلے میں سڑکوں پر چلنا پھرنا جائز ہے:سعودی عالم دین کا فتویٰ

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کے ایک عالم دین نے عام شاہراہوں اور پارکوں میں خواتین کے ورزش کرنے کے جواز سے متعلق فتوی جاری کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ فتوی سعودی خواتین کی ورزش یا کھیلوں کی سرگرمیوں کی سپورٹ کے دھارے کے سلسلے میں مثبت قدم ہے جس نے خواتین کے لیے پابندیوں سے متعلق سابقہ مواقف کو ختم کر دیا ہے۔سعودی سینئر علما کمیٹی کے رکن اور شاہی دیوان کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ بن محمد المطلق نے باور کرایا ہے کہ عورت کو بالخصوص دورانِ حمل ورزش کی ضرورت ہوتی ہے لہذا شاہراہوں پر ورزش کا جواز ہے۔ڈاکٹر المطلق نے اپنے پروگرام میں استفسار کیا کہ عورت کو کیا چیز اس بات سے روکتی ہے کہ وہ پارک یا جاگنگ ٹریک پر چلے ؟اور اپنے شوہر یا بہن کے ساتھ چہل قدمی کرے؟۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں واضح کیا کہ "حاملہ خواتین بھی تو آخر سڑکوں پر چلتی پھرتی ہیں، لہذا اگر کوئی عورت فلیٹ یا اپارٹمنٹ میں رہتی ہے تو اس میں کیا ممانعت ہے کہ وہ کسی پارک میں یا جاگنگ ٹریک پر چلے پھرے ؟۔المطلق نے زور دیا کہ یہ ایک جائز امر ہے کیوں کہ عورت کو بھی مرد کی طرح ورزش کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے کوئی ممانعت نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button