Draft

خواتین مارچ میں شامل تمام بہنوں اور افراد پر فخر ہے، پریانکا چوپڑا بھی خواتین کے حق میں بول پڑیں

ممبئی(نیوز وی او سی آن لائن)خواتین مارچ میں شامل تمام بہنوں اور افراد پر فخر ہے، اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی خواتین کے حق میں بول پڑیں۔
بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی خواتین کے حق میں بول پڑیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خواتین کے مظاہروں پر پریانکا چوپڑا نے مظاہرہ کرنے والی خواتین کو سراہا۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹ کیا کہ مجھے اپنی تمام بہنوں اور افراد پر فخر ہے جو احتجاجی مارچ میں شامل ہیں، پریانکا نے یہ بھی کہا کہ انھیں اس مظاہرے میں شریک نہ ہونے پر افسوس ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button