خلیجی ممالک مذاکرات سے قبل محاصرہ ختم کریں،قطر

دوحہ (آئی این پی) قطر کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ میرا ملک بائیکاٹ کرنیوالے 4خلیجی ممالک سے مذاکرات پر آمادہ ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ بائیکاٹ کرنیوالے ممالک پہلے میرے ملک کا محاصرہ ختم کریں، روسی ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے قطر کے وزیر دفاع خالد العطیہ نے مزید کہا کہ اگر عرب ممالک کی طرف سے دوحہ کا بائیکاٹ جاری رہا تو ہم عالمی سطح پر قانونی چارہ جوئی کرسکتے ہیں، تاہم قطری وزیر دفاع نے قانونی چارہ جوئی کی تفصیل نہیں بتائی۔
Load/Hide Comments