شہر شہرلاہور

خلائی مخلوق سیاسی بیانیہ ہے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی کہتے ہیں کہ ہر سیاسی جماعت اپنا بیانیہ تخلیق کرتی ہے، خلائی مخلوق ایک سیاسی بیانیہ ہے، لوگ اپنی ضرورتوں اور مفادات کے لیے پیغام دیتے ہیں۔
گزشتہ روز نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کاحلف اُٹھانے والے حسن عسکری نے آج لاہور میں مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ پڑھی اور پھول رکھے۔
ان کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نگراں حکومتوں کا مقصد تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کرانا ہے۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مقرر کردہ وقت کے لیے آیاہوں ،میری بنیادی ذمہ داری الیکشن کے انعقاد کو شفاف بنانا ہے،جس کے لیے امن و امان برقرار رکھنا لازم ہے۔
حسن عسکری نے کہا کہ صوبائی کابینہ چھوٹی اور غیر سیاسی ہو گی، میرا نہ پہلے سیاسی ایجنڈا تھا، نہ اب ہے، الیکشن میں سہولت کے لیے جو تبدیلی ہوگی وہ کی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو کہیں گے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں یکساں مواقع دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button