پاکستان

خطرات سے نمٹنے کیلئے قومی حکمت عملی کی ضرورت ہے، آرمی چیف –

راولپنڈی: نیوزوی او سی) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے این ڈی یو میں وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے شرکاء کو ملک کو درپیش داخلی اور خارجی چیلنجز سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کی ضرورت ہے، پاک فوج دیگر ریاستی اداروں سے مل کر بھرپور جواب دے رہی ہے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا قومیت نہیں ہوتی۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کو آپریشن ردالفساد کے ذریعے جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا، ذمہ داریوں سے آنکھیں بند کر لینے سے دہشت گردی کو شکست نہیں دی جا سکتی، خطے کے کچھ ممالک اپنی کمزوریوں کا الزام دوسروں پر ڈال دیتے ہیں، پاک فوج ملک کے دفاع اور سکیورٹی کیلئے پرعزم ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button