خضدار حملہ، دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن اعلان — فوجی قیادت نے ملک کے امن کے تحفظ کا عزم دہرا دیا

22 مئی 2025
رپورٹ: وی او سی اردو
خضدار حملہ، دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن اعلان — فوجی قیادت نے ملک کے امن کے تحفظ کا عزم دہرا دیا
راولپنڈی: افواجِ پاکستان نے عہد کیا ہے کہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو کسی صورت پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ عہد چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقدہ 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں کیا گیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اجلاس میں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا، اور خاص طور پر آپریشن “بنیان مرصوص” کے کامیاب اختتام پر تفصیلی غور کیا گیا، جو مارکہِ حق کا ایک فیصلہ کن باب ثابت ہوا۔
اجلاس میں خضدار زیرو پوائنٹ پر حالیہ اسکول بس بم دھماکے کا بھی گہرا نوٹس لیا گیا، جس میں تین طالبات سمیت کم از کم 6 افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔ شہداء میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عائشہ سلیم شامل ہیں۔
فوجی قیادت نے واضح کیا کہ دشمن قوتوں کے بھارتی سرپرستی میں کیے گئے بزدلانہ حملے پاکستان کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اجلاس میں کہا کہ:
“ہم شہداء کے خون کا قرض چکائیں گے، اور پاکستان کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ جو بچے شہید ہوئے، وہ ہمارے قومی پرچم کے ماتھے کا ستارہ ہیں۔”
وی او سی اردو
—
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k