پاکستان
خصوصی عدالت نے وزارت داخلہ کی عمارت کوبم سے اڑانے کی سازش کے ملزم کوسزاسنائی
ریاض(نیوز وی او سی )سعودی وزارت داخلہ کے دفتر پر حملے کی سازش کے مجرم کو عدالت نے سزائے موت سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مجرم سے گرفتار ی کے وقت وزارت داخلہ کے دفتر کی تصاویر ،نقشے اور منصوبہ بندی کا خاکہ ملا تھا جبکہ مسلح افواج کے ہیڈ کواٹر ز کی تصاویر اور نقشے بھی برآمد کیے گئے تھے ۔عدالت کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں اس سعودی شہری کا نام نہیں بتیا گیا ہے ۔