انٹرنیشنل

خامنہ ای نے ملک کو کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچایا،نژاد

تہران(نیوز وی او سی آن لائن)ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے سپریم لیڈر آیت اﷲ علی خامنہ ای پر قومی خزانے سے ایک ارب90کروڑ ڈالر کی خطیر رقم لوٹنے کا الزام عائد کردیا۔ عرب ویب سائٹ العربیہ نے انکشاف کیا ہے کہ محمود احمدی نژاد نے آیت اﷲ خامنہ ای پر قومی خزانے کو ایک ارب90کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اﷲ خامنہ ای کے اثاثے دو ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں اور یہ رقم سرکاری خزانے میں ہیر پھیر کرکے حاصل کی گئی ہے۔ سابق ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ سرکاری خزانے سے لوٹی گئی رقم کو ناقدین کا منہ بند کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ حکومتی کارکردگی نہایت مایوس کن ہے ، یہی وجہ ہے کہ ایرانی عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ آگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button