پاکستان
خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ عوام نے نوازشریف کی کہی بات کی تائید کردی-مریم نواز
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ساڑھے چار سال سے جاری مسترد شدہ کٹھ پتلیوں کے ناٹک کا یوم حساب قریب آن پہنچا اور یہ لوگ 2018 ءکے الیکشن میں یہ عوام کے غضب کا ایندھن بن جائیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر متحدہ اپوزیشن کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ ساڑھے چار سالوں سے مسترد شدہ کٹھ پتلیوں کا تماشہ ختم ہونے والا ہے اور آئندہ الیکشن میں یہ لوگ عوامی غصب کا ایندھن بن جائیں گے۔ اپوزیشن کے احتجاج میں خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ عوام نے نوازشریف کی کہی بات کی تائید کردی ھے کہ سازشی عناصر2018 تک صبر کریں بلکہ 2018 کے بعد بھی صبر کریں۔