پاکستان

خادم رضوی کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے ،عالمی سازش ہے کہ پاکستان مذہبی جنونیوں کا ملک بن جائے :احسن اقبال

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم سب کو قانون کی حکمرانی پر یقین رکھنا چاہیے اور علماء کو بھی قانون کی حکمرانی پر یقین رکھنا چاہیے ، خادم رضوی کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے ،دھرنوں کے ذریعے ملک کو کمزور کیا جارہا ہے ،عالمی سازش ہے کہ پاکستان مذہبی جنونیوں کا ملک بن جائے ۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ دھرنوں کے ذریعے ملک کو کمزور کیا جارہا ہے ، لوگوں کو سڑکوں پر تشدد کیلئے اکسایا جارہا ہے ، پنجاب حکومت خادم رضوی کے معاملات دیکھ رہی ہے ،عدالت نے دھرنے والوں کے خلاف آپریشن کا حکم دیا تھا جس کے نتائج ہمیں بھگتنے پڑے ، ہم سب کو قانون کی حکمرانی پر یقین رکھنا چاہیے ، علماء کو بھی قانون کی حکمرانی پر یقین رکھنا چاہیے ، خادم رضوی کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے ۔وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت بے بس نہیں ہے مگر اسے لاچار کیا جاتا ہے جس کے نتائج حکومت برداشت کرتی ہے ،بیرونی قوتیں پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتی ہیں ، عالمی سازش ہے کہ پاکستان مذہبی جنونیوں کا ملک بن جائے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے ہمیں مل کر نمٹنا ہوگا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button