پنجابشہر شہر

خاتون سے فحش گفتگو، کال ریکارڈ ایس ایچ او سٹی شاہکوٹ معطل

ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک) ایس ایچ او سٹی شاہ کوٹ کی سائلہ خاتون سے فحش گفتگو کی کال ریکارڈنگ منظر عام پر آ نے کے بعد انہیں معطل کردیاگیا۔
میڈیا کی نشاندہی اور خاتون کی شکایت پر ڈی پی او ننکانہ نے انسپکٹر جاوید حسین قریشی کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ شمائلہ بی بی کا اپنے مکان کے قبضہ کا تنازعہ چل رہا تھا جس پر وہ درخواست لے کرآئی تو ایس ایچ او نے درخواست سے اس کا نمبر لے لیا جس پر خاتون نے ایس ایچ او کی جانب سے کی جانیوالی انتہائی فحش گفتگو کی کال ریکارڈ کر لی اور ڈی پی او ننکانہ کے پاس انصاف کے لئے پہنچ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button