ایڈیٹرکاانتخاب

خاتون سمیت 37بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی زیر صدارت سلیکشن بورڈ کااجلاس ،میڈیکل کور کی مسز نگار جوہر میجرجنرل بن گئیں
ترقی پانیوالوں میں بریگیڈیئر نعمان زکریا، کنور عدنان ، سید عامر، طارق ضمیر، طاہر گلزار، شاہد محمود شامل راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر)پاک آرمی کے 37بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی کے سلیکشن بورڈ کا اجلاس چیف آف آرمی سٹاف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بریگیڈیئرز کے پروموشن کیسز کا جائزہ لیا گیا اور 37بریگیڈیئرز کو میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظور دید ی گئی ۔ ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر نعمان زکریا، بریگیڈیئر کنور عدنان احمد خان، بریگیڈیئرسید عامر رضا، بریگیڈیئرطارق ضمیر، بریگیڈیئر طاہر گلزار ملک، بریگیڈیئرشاہد محمود، بریگیڈیئر محمد اصغر، بریگیڈیئرخالد سعید، بریگیڈیئرایمان بلال صفدر، بریگیڈیئرسرفراز محمد، بریگیڈیئررفیق الرحمن، بریگیڈیئر انعام حیدر ملک، بریگیڈیئرسلمان فیاض گیلانی، بریگیڈیئرسرفراز علی، بریگیڈیئر انیق الرحمن ملک، بریگیڈیئرمحمد عاصم ملک، بریگیڈیئرفیاض حسین شاہ، بریگیڈیئرشاہد نذیر، بریگیڈیئرضیا الرحمن، بریگیڈیئرزاہد محمود، بریگیڈیئراظہر اقبال عباسی، بریگیڈیئرطارق محمود، بریگیڈیئراحسن گلریز، بریگیڈیئرشاہد امتیاز، بریگیڈیئررضوان افضل، بریگیڈیئرعثمان حق، بریگیڈیئرسید شہاب شاہد، بریگیڈیئرنعمان احمد ہاشمی شامل ہیں۔آرمی میڈیکل کور سے تعلق رکھنے والے جن 9 افراد کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ان میں بریگیڈیئر طاہر سردار، بریگیڈیئر مسز نگار جوہر، بریگیڈیئر عرفان علی شیخ، بریگیڈیئرلیاقت علی، بریگیڈیئرافتخار احمد، بریگیڈیئرعمران فضل، بریگیڈیئر طاہر اقبال، بریگیڈیئر طارق محمود ستی اور بریگیڈیئرطاہر خادم شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button