خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی (صلی اللہ علیہ وسلم) کا نام نامی اور پیغام مبارک بنی نوع انسان سے محبت کی سدا زندہ رہنے والی علامت ہے۔ (صاحبزادہ پیر سید احمد فاروق شاہ مجددی)
گوجرانوالہ 01 دسمبر 2017
(بیورو آفس نیوز وائس آف کینیڈا)
حضرت نائب ابوالبیان خطیب پاکستان صاحبزادہ پیر سید احمد فاروق شاہ مجددی کا عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کے مبارک موقع پر پیغام
حضرت نائب ابوالبیان خطیب پاکستان صاحبزادہ پیر سید احمد فاروق شاہ مجددی نے کہا ہے کہ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی(صلی اللہ علیہ وسلم) کا نام نامی اور پیغام مبارک بنی نوع انسان سے محبت کی سدا زندہ رہنے والی علامت ہے،عید میلاد النبی(صلی اللہ علیہ وسلم) کے مبارک موقع پر محلہ امیر پارک، راجہ بازار میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت حضرت نائب ابوالبیان خطیب پاکستان صاحبزادہ پیر سید فاروق شاہ مجددی نے کی اور خصوصی آمد حافظ محمد ذولفقار نقشبندی ، سید کمال شاہ، ودیگر شرکا نے شرکت کی اور زیر انتظام محمد صابر مغل، محمد افتخار مغل تھے ،
اپنے پیغام میں حضرت نائب ابوالبیان خطیب پاکستان صاحبزادہ پیر سید احمد فاروق شاہ مجددی نے کہا کہ اللہ کے آخری نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کے پیغام پر ایمان رکھنے والوں پر لازم ہے کہ وہ ہمدردی، اخوت اور خیرسگالی کو اپنے کردار کا حصہ بنائیں، حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) کا امتی ہوتے ہوئے آپس میں نفرتیں، نفاق اور دوریاں رکھنا آپ(صلی اللہ علیہ وسلم)کی تعلیمات کے منافی ہے
یہ پروگرام رات عشاء سے شروع ہو کر صبح فجر کی نماز تک جاری رہا اور اختتامی لمحات میں مسجد میں دورد سلام (صلی اللہ علیہ وسلم) مل پڑھا جائے گا اور آخر میں خصوسی دعا میں ملک پاکستان کی اور تمام اسلامی ممالک
اس پرگرامی کی تمام کورج کے فرائیض نیوز وائس آف کینیڈا کے کنٹری ہیڈ بشیر باجوہ اور ان کے ساتھی رپوٹر (خادم قبلہ نائب ابو البیان) محد شہباز مجددی نے اانجام دیے۔