پاکستان
حیدر آباد کے لوگوں پرجتنافخرکریں کم ہے،تاریخ میں حیدرآباد والوں کا نام سر فہرست ہو گا:مصطفی کمال
حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حیدر آباد کے لوگوں پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے،تاریخ حیدر آباد والوں کا نام سرفہرست ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں پی ایس پی کی جانب سے پکا قلعہ گراونڈ میں فیملی فیسٹول کا انعقاد کیا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ 23 دسمبر کے جلسے کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں،23 دسمبر جھوٹ اور فریب سے نکلنے کا دن ہو گا اس دن کے لیے اتنا کام کرنا ہے کہ ظلم وجبر کرنے والے اپنی جگہ چھوڑ دیں جبکہ لو گ حقیقی معنوں میں آزادی کا جشن منا رہے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں حیدرآبادیوں کا نام سنہری حروف سے سرفہرست لکھا جائے گا۔