Draft
حیدر آباد دکن: بھارتی پولیس نے جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث 2 اداکاراؤں کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد پولیس نے گزشتہ رات کارروائی کے دوران 2 ہوٹلوں پر چھاپہ مارا جس کے دوران جسم فروشی میں ملوث 2 اداکاراؤں سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایک اداکارہ کی شناخت رچا سکینا اور دوسری کی سبھرا چترجی کے نام سے ہوئی۔ رچا سکینا تیلگو فلموں اور دوسری اداکارہ سبھرا چترجی بنگالی فلموں میں کام کرتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی میں گرفتار اداکاراؤں سمیت تمام ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے جب کہ نیٹ ورک میں ملوث ایک اور شخص فرار ہے جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔