Draft
حیدرآباد: ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون کے انتقال پر احتجاج
حیدرآباد میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سےخاتون انتقال کرگئی،جس پرورثاء نےنجی اسپتال میں احتجاج کیا۔
پنجرہ پول کی رہائشی سائرہ نےگزشتہ روزبیٹا کوجنم دیاتھا۔اہل خانہ کےمطابق طبیعت خراب ہونےپرڈاکٹر نےخاتون کو انجکشن لگانے کاکہا،لیکن انجکشن لگنےپرسائرہ کی طبیعت مزید خراب ہوئی اور وہ انتقال کرگئی۔جس پرورثا نےنجی اسپتال میں احتجاج کیا۔
پولیس کاکہناہےکہ واقعے کے بعد ڈاکٹراورنرس فرارہوگئی،جن کوتلاش کرکے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔