پاکستان

حیدرآباد میں سیمی فائنل جیت لیا، اب کراچی میں فائنل ہوگا،مصطفی کمال

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ظلم ظالموں کی وجہ سے نہیں بلکہ ظلم برداشت کرنے والوں کی وجہ سے ہوتا ہے ، حقوق کی جدوجہد کے لئے حیدرآباد کے عوام نے سیمی فائنل جیت لیا ، اب کراچی میں فائنل ہوگا،10 ماہ میں پاک سرزمین پارٹی 2 افراد سے شروع ہو کر ملک گیر پارٹی بن چکی ہے اورسندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر سمیت ملک بھر میں پی ایس پی کا تنظیمی ڈھانچہ موجود ہے ۔ ان خیالات اظہار انہوں نے 29جنوری کو تبت سینٹر پر ہونے والے جلسے کے سلسلے میں جاری عوامی رابطہ مہم اور پرچم کشائی کی تقریبات سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس مو قع پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی ، ذمہ داران وکارکنان بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جن کے پاس شہر کا مینڈیٹ ہے انہوں نے ہی شہر کو تباہ کر دیا، 30 برس ہم نے ایم کیو ایم کو فطرہ، زکوٰۃ، کھالیں سب دیں ، لیکن بدلے میں شہر کچرے کا ڈھیر بن گیا اور25 ہزار نوجوانوں کو شہداء قبرستان میں دفنا کر آج مہاجروں کو کچھ حاصل نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ2018تک کراچی کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے ، اپنے بزرگوں کو چھٹی منزل سے خود کشی کرنے کے لیے نہیں چھوڑ سکتے ، ہمیں اپنے اسکولوں میں تعلیم چاہیے ، اپنے بچوں کو جاہل بنتا ہوا نہیں چھوڑ سکتے ، کراچی کے لوگوں میں اتنی طاقت ہے کہ کراچی سے کشمیر تک تمام مسائل حل کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ اختیارات نہ ہونے کا رونا رو رہے ہیں وہ بتائیں اختیارات گئے کیسے ، انہو ں نے کہا کہ بات ماننے والے کو گلے لگائوں گا اور جو نہیں مانے گا اسے اور زیادہ اچھی طرح گلے لگاؤں گا ، سیاست میرا روزگار نہیں بلکہ آخرت میں کامیابی کے حصول کا ذریعہ ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button