پاکستان

حکومت کے خلاف احتجاج اوردھرنے کا اعلان کرنے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

لاہور(نامہ نگار خصوصی)حکومت کے خلاف احتجاج اوردھرنے کا اعلان کرنے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ۔
یہ درخواست سینئر وکیل اے کے ڈوگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی حکومت کے خلاف دھرنے کا اعلان غیر سیاسی اورغیر آئینی ہے ،سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھرنے کا اعلان آئین کے آرٹیکل 124(اے )کی خلاف ورزی ہے ۔در خواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے دھرنے سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے جبکہ اس اقدام سے شہریوں کی زندگی بھی مفلوج ہو جائے گی ،منتخب حکومت کوزبردستی اقتدار سے الگ کرنے کی کوشش آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے ، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سیاسی جماعتوں کو 17جنوری کاا حتجاج اور دھرنا روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button