انٹرنیشنل

حکومت کی مخالفت کے الزامات،ایران میں چار افراد کو سرعام پھانسی پر لٹکا دیا گیا

تہران(نیوز وی او سی آن لائن)پاکستان میں مکمل طور اظہار رائے کی آزادی ہے اور آپ حکومت وقت کیخلاف اپنے تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں جبکہ کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جہاں آپ کو حکومت کے خلاف لب کشائی کی اجازت نہیں ، ایسا ہی کچھ پڑوسی ملک ایران میں ہوتا ہے جہاں ایرانی حکو مت نے مخالفت کے الزام میں سزا یافتہ چار افراد کو مشہد اور بندرعباس شہروں میں بھرے مجمع میں پھانسی دیدی ۔ سزائیں پانے والوں کی عمریں 22 سے 26 سال کے درمیان تھیں اور ان پر ایران میں حکومت کی مخالفت کرنے کے الزامات عائدکیے تھے۔

قبل ازیں ہفتے کے روز شمالی ایران میں قائم ’راکان‘ جیل میں 26 اور 39 سال کے دو قیدیوں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ رواں سال جنوری کے اوائل سے اب تک 87 افراد کو ایران میں پھانسی دی گئی ہے۔ گذشتہ برس اس عرصے میں ایران میں ہونے والی پھانسی کی سزاؤں میں رواں سال 2.5 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ایرانی اپوزیشن کی جانب سیجاری کردہ ایک بیان میں قیدیوں کوپھانسی کی سزاؤں کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو خوف زدہ کرنے اور ریاستی رعب ودب دبہ بٹھانے کے لیے قیدیوں کو بھرے مجمع میں نہایت سفاکی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button