پاکستان

حکومت کو4 سال میں اخلاقیات کی کمیٹی بنانایادکیوں نہیں آیا؟ شفقت محمود

اسلام آباد 7 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پی ٹی آئی رہنما شفقت محمودنے کہا ہے کہ حکومت کو 4 سال میں اخلاقیات کی کمیٹی بناناتو یادنہیں آیا،آج عمران کے معاملے پر سیاست کرنے کا موقع مل گیا ہے
رکن قومی اسمبلی شفقت محمود کا کہنا ہے انہوں نے کہا کہ آج حکومت کو یاد آگیا ہے کہ اخلاقیات کمیٹی بنانی ہے اس پہلے چار سال کسی کو یاد نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس اخلاقیات کمیٹی کا مقصد صرف عمران خان کو نشانہ بنانا لگتا ہے کیونکہ عمران نے حکومت کی کرپشن کے پول کھو ل رکھے ہیں اور حقیقی اپوزیشن نبھائی ہے،
شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ سرے محل جیسی جائیدادوں کے مالک عمران کے والدپربات کررہے ہیں؟ پیپلزپارٹی کوبھی اپنے 5 سال میں اخلاقیات کی کمیٹی بنانا یاد نہیں آیاجتنے۔ کارنامہ اس دور میں ہوئے قوم کی یاداشت میں سب محفوظ ہے اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کے جتنے ریکارڈ بنائے ہیں دنیا میں ان کی نظیر نہیں ملتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button