پاکستان

حکومت پنجاب کی جانب سے پوٹاش کھاد پر سبسڈی جاری

اسلام آباد:- 2 جون
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
حکومت پنجاب کی جانب سے پوٹاش کھاد پر سبسڈی جاری
وزیر زراعت پنجاب نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پوٹاش کھاد پر سبسڈی جاری ہے جس کے تحت کاشتکاروں کو ایس او پی کی ہر بوری پر 800روپے کے واوچر جبکہ ایم پی او کی ہر بوری پر 500روپے کے واوچر فراہم کئے جارہے ہیں،
پوٹاش کھاد کی ہر بوری پر واوچر برآمد ہوگا اور سبسڈی کے حصول کیلئے کسان پیکج کے تحت رجسٹرڈ کاشتکار اسے کسی بھی پری پیڈ واوچر کی طرح سکریچ کریں اور اپنے موبائل فون کے میسج باکس میں جاکر اسکریچ نمبے لکھنے کے بعد سپیس کا بٹن دبائیں اور بھر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 3070پر ایس ایم ایس بھیجیں، فوری طور پر ان کے موبائل پر کوڈ بھیجا جائے گا اور کسی بھی ایجنٹ سے مطلوبہ کوڈ دکھا کر رقم وصول کی جاسکتی ہے، نعیم اختر خان بھابہ نے مزید بتایا کہ جن کاشتکاروں کی رجسٹریشن ابھی خادم پنجاب پیکج کے تحت نہیں ہوئی ان کی رجسٹریشن کرنے کے بعد انہیں بھی کوڈ جاری کردیا جائے گا، مزید معلاومات کیلئے کاشتکار پنجاب ایگریکلچر ہیلپ لائن پر رابطہ کرسکتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button