حکومت نے چار سالوں میں دس ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی ہے
نارووال 11 دسمبر 2017 ( بیورو رپوٹ پاکستان راشد عارف سے نیوز وائس آف کینیڈا )
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے چار سالوں میں دس ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی ہے جبکہ 1947 سے 2013 تک 1600 میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی، اب پاکستان بجلی بنانے میں خود کفیل ہو چکا ہے آج 22 گھنٹے بجلی آرہی ہے اسے حقیقی تبدیلی کہتے ہیں اور یہی ہمارا ریکارڈ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ محمود خان پولی ٹیکنیکل کالج میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج معیشت کا دور ہے پاکستان کی معیشت نے ترقی کرنا شروع کر دی ہے جس کی معیشت کمزور ہے اس کا دفاع بھی کمزور ہے اگر کھوئی ہوئی عظمت حاصل کرنی ہے تو اپنی طاقت نہیں گنوانی انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ختم نبوت پر ایک حرف بھی لائے تو اسلام سے خارج ہو جاتا ہے جبکہ ختم نبوت سازش کے پیچھے حکومت کو ختم کرنے کی ایک سازش تھی اگر دھرنا ختم نہ ہوتا تو 48 گھنٹے میں فساد پھیل جاتا نفرت پھیلانے والے قائد کے پاکستان کے دوست نہیں دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر فساد شروع ہو جائے تو کسی دشمن کی ضرورت نہیں سپین میں 100 سال تک مسلمانوں کی حکومت رہی جب ان کا اتحد ختم ہوا تو حکومت بھی ختم ہوگئی آج ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے اور امت کو اکٹھا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ سندھی، بلوچی، پنجابی اور پٹھان سب ہی پاکستانی ہیں لہذا ہم سب کو قرآن و سنت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے آج اللہ کے فضل سے ہم نے الیکشن میں کیے ہوئے تمام تر وعدے پورے کر دیئے ہیں