حکومت نے مریم اورنگزیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا قلمدان دیدیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے مریم اورنگزیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا قلمدان دیدیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ہوں گی اور ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آج کسی بھی وقت جاری کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پرویز رشید سے حکومت کی جانب سے استعفیٰ لئے جانے کے بعد وزارت اطلاعات خالی ہوئی تھی تاہم آج وفاقی حکومت کی جانب سے نئے وزیر کا نام سامنے آ گیا ہے۔ پرویز رشید کو ڈان اخبار میں قومی سلامتی کے خلاف خبر چھپنے سے رکوانے میں ناکامی پر ہٹایا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں