شہر شہرلاہور

حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کیلئے دن رات کام کیا ہ

لاہور( نیوز وی او سی آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کیلئے دن رات کام کیا ہے اور انشا اللہ آئندہ بھی عوام کے ووٹوں سے دوبارہ حکومت میں آکر اس پر عمل پیرا رہیں گے ،عام آدمی کا معیار زندگی بہتر کرنا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لارڈ مےئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید ، ایم پی اے چودھری اختر اور چودھری توفیق بٹ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال ،آئند ہ کے لائحہ عمل اور پارٹی امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے توانائی بحران پر قابو پا کر ملکی معیشت کے جام پہیے کو رواں دواں کیا ہے جس سے نہ صرف عوام کو روزگار کے مواقع ملے ہیں بلکہ اس سے عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئی ہے ۔ مرحلہ وار آگے بڑھ رہے ہیں اور انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button