ایڈیٹرکاانتخاب

حکومت نے سرمایہ کاری کی پالیسیاں مرتب کی ہیں،چینی سرمایہ کاری سے ملک کے عوام کی فلاح و بہبود پر دورس اثرات مرتب ہوں گے:شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے سرمایہ کار دوست پالیسیاں مرتب کی ہیں اور غیر ملکی کمپنیوں کو سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو اسلام آباد میں سینڈیک میٹلز لمیٹڈ اور چین کی میٹالرجیکل کارپوریشن کے درمیان سینڈیک کے سونے اور تانبے کے منصوبے کی لیز کی میعادمیں توسیع کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری سے ملک کے عوام کی فلاح و بہبود پر دورس اثرات مرتب ہوں گے۔وزیراعظم نے سینڈیک منصوبے کو تجارتی بنیادوں پر استعمال کے مرحلے تک لانے کے لئے چین کی میٹالرجیکل کارپوریشن کی کوششوں کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے دو ہزار سے زائد پاکستانیوں کو روزگار ملا ہے اور اس سے بلوچستان کے مقامی دیہاتوں میں مفت خدمات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔اس سے پہلے چین کی میٹالرجیکل کارپوریشن کے صدرZHANG MENGXING نے سینئر حکام کے ہمراہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری ‘چینی سفارتخانے کے ناظم الامورZHAO-LIJIAN ‘ پٹرولیم اور قدرتی وسائل ڈویژن اور بلوچستان کی صوبائی حکومت کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔چین کی میٹالرجیکل کمپنی کے صدر نے گرم جوشی سے استقبال کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیاں دونوں ملکوں کے مفاد میں پاکستان میں پرامن اور محفوظ ماحول میں کام کررہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button