بزنس
حکومت نے بیرون ممالک سے امپورٹ کی جانے والی گاڑیوں پر عائد کسٹم ڈیوٹی میں مزید 30 فیصد اضافہ کر دیا
لاہور 18 اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
حکومت نے بیرون ممالک سے امپورٹ کی جانے والی گاڑیوں پر عائد کسٹم ڈیوٹی میں مزید 30 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بیرون ممالک سے گاڑیوں اور دیگر چیزوں کی امپورٹ میں کمی لانے کیلئے کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے بیرون ممالک خاص کر جاپان سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر عائد کسٹم ڈیوٹی میں 30 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے باعث جاپانی کار ساز کمپنیوں کی اجارہ داری کو ختم کیا جا سکے گا۔ جبکہ کسٹم ڈیوٹی میں اضافے کے باعث درآمد کی جانے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا بھی امکان ہے۔