پاکستان

حکومت نے انوشہ رحمان کو بچانے کیلئے زاہد حامد کی قربانی دی ہے: جسٹس شوکت عزیز صدیقی

اسلام آباد 29 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومت نے انوشہ رحمان کو بچانے کیلئے زاہد حامد کی قربانی دی ہے۔ قومی اخبار کی رپورٹ میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے زاہد حامد کے استعفے کے معاملے پر وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومت نے انوشہ رحمان کو بچانے کیلئے زاہد حامد کی قربانی دی ہے۔
انوشہ رحمان نے گندا کھیل کھیلا ہے۔ اسلام ہائیکورٹ نے ناموس رسالتؐ سے متعلق کیس میں بھی انوشہ رحمن کے اس حوالے سے کردار پر نکتہ اٹھایا تھا۔ جبکہ اب اس معاملے کے پیچھے بھی وہی ہیں۔ لیکن آج تک انوشہ رحمان کا نام نہیں لیا گیا اور ان کی جگہ زاہد حامد کو قربانی کا بکرا بنایا دیاگیا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کوبھی عدالت کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے تھے کہ حکومت کو ایک خاتون نے آگے لگا رکھا ہے۔ اگر اس خاتون کو کنٹرول کرلیا جاتا تو یہ نہ ہوتا جو ہورہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button