انٹرنیشنل

حکومت مخالف مظاہروں کے پیچھے امریکا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران میں حکومت کے حامیوں کے مظاہرے بھی جاری ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے پیچھے امریکا ہے۔
ایران کے مختلف شہروں میں حکومت کے حق میں نکالی جانے والی ریلیوں کو سرکاری ٹی وی پر دکھایا گیا ۔حکومت کے حامیوں پر مشتمل ہزاروں مظاہرین نے مخالفین کو امریکی ایجنٹ قرار دے دیا۔ مظاہرین نے ایرانی حکومت کی حمایت اور امریکا، اسرائیل اور برطانیہ کے خلاف پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر امریکا مردہ باد، اسرائیل مرد باد اور برطانیہ مردہ باد لکھا ہوا تھا ۔
ایک روز پہلے ایرانی وزیر خارجہ نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس میں کہا تھا کہ ہم نے ثابت کردیا کہ ایران کے مظاہروں کے پیچھے امریکا ہے اور یہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی بہت بڑی غلطی ہے۔
ایران میں ایک ہفتے سے جاری پرتشدد مظاہروں میں اب تک22افراد ہلاک اور 1000ہزار افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button