حکومت اپنے منشور پر کامیابی سے عمل پیرا ، بعض عناصر افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، شہبازشریف
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن) حکومت اپنے منشور پر کامیابی سے عمل پیرا ہے بعض عناصر افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور مخلص قیادت پر الزامات لگائے جا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ شہباز شریف نے مسلم لیگ ن نے وفد سے کیا جس نے ان سے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا مخلص قیادت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے اعلیٰ معیار قائم کئے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں قومی وسائل بچانے کی ایسی کوئی مثال موجود نہیں،منصوبوں میں اربوں روپے کے وسائل بچائے گئے ہیں،ان کا کہنا تھا تیز رفتار سے مخالفین خوف اور بے چینی بڑھ رہی ہے ۔
Load/Hide Comments






