پاکستان

حکومتی منصوبے شفاف، کرپشن الزامات بے بنیاد ہیں، شہباز شریف

لاہور (نمائندہ خصوصی نیوز وی او سی آن لائن )پنجاب حکومت اورترکی کی توانائی کی کمپنی ذورلوانرجی ہولڈنگ کے مابین قائداعظم سولرپارک بہاولپور میں 100 میگاواٹ کا سولرپاور پلانٹ لگانے کے معاہد ے پر دستخط کی تقریب ماڈل ٹاؤن میں ہوئی ، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ اتفاق کیا گیا ہے کہ یہ منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہو گا ، تاہم میں نے کہا ہے کہ اس منصوبے کو 4ماہ میں مکمل کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بجلی سستی ملنے سے ملک پرکرپشن کالدا ہوا 70 سالہ بوجھ کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین بغیر ثبوتوں کے کرپشن کے الزامات لگارہے ہیں اورجھوٹ کا طوفان کھڑا کررہے ہیں حالانکہ پوری قوم جانتی ہے کہ نیازی صاحب کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں جہاں پانی سے بجلی پیدا کرنے بڑے مواقع موجود ہیں کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم نوازشریف پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو اپنے گریبانوں میں جھانکناچاہیے ، ہمارے چین،ترکی،سعودی عرب اوردیگر دوست ممالک جو ہمیں بحرانوں سے نکالنے کیلئے ہماری مدد کررہے ہیں ان کے دلو ں میں وسوسے پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں تمام ترقیاتی منصوبے نہایت شفاف طریقے سے مکمل کیے جارہے ہیں۔ قبل ازیں پنجاب حکومت کی جانب سے سیکرٹری توانائی اسدالرحمان گیلانی جبکہ ترک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر یو نگل نے معاہدے پر دستخط کیے ۔ ادھر وزیراعلیٰ نے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button