ایڈیٹرکاانتخاب
حکومتی مدت پوری ہونے پر قوم شکرانےکےنوافل ادا کرے، عمران
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومتی مدت پوری ہونے پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ آج رات 12 بجے یہ حکومت اپنی 5 سال کی مدت پوری کررہی ہے، پوری پاکستانی قوم آج عشاء کےبعد شکرانےکےنوافل ادا کرے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی نااہل اور کرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی، اس حکومت نے پاکستان کے ساتھ دشمنوں سے بھی بڑھ کر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں پاکستان کا قرضہ 13 ہزار ارب سے27 ہزار ارب تک پہنچا دیا، سوچنےکی بات ہےکہ یہ پیسہ کہاں گیاکس پرخرچ ہوا، اس ناہل اور کرپٹ حکومت سےنجات پرشکراداکیا جائے۔