حکومتی اداروں کی طرف سے دی جانے والی سروسز پر کرپشن اور شہریوں سے ناروا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا- عامر جان
گوجرانوالہ 17مئی
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جا ن نے کہا
ہے کہ حکومتی اداروں کی طرف سے دی جانے والی سروسز پر کرپشن اور شہریوں سے ناروا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گاخدمات کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں سے اچھا رویّہ اپنایا جائے حکومتی اداروں کی طرف سے دی جانے والی سروسز کے معیار کو بہتر بنانا اور ان میں شفافیت یقینی بنانا ہے تا کہ اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہوسکے۔
یہ ہدایات انہوں نے سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام کے ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے دیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حفصہ رانی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ و فوکل پرسن سی ایف ایم پی نورش صباء ،اسسٹنٹ کمشنرز ،عدنان شہزاد ،رانا جمیل ،نورالعین ،ڈاکٹر رابعہ ریاست ،نوید ا لاسلام ،سب رجسٹرارز ذولفقار علی بھون ،احد ڈوگر ،ایس این اے تنویرعباس ،ڈی ایس پی ٹریفک،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ،ڈی ایچ او ڈاکٹر فرید ، ڈاکٹر ما ہ جبین ،ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ،ڈی او ایمر جنسی عمر گھمن ،ایم ایس ٹی ایچ کیوزاور دیگر محکموں کے افسران اور نمائندے شریک تھے ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان نے کہا کہ حکومتی سطح پر دی جانے والی خدمات کے عوض کسی شہری سے رشوت لینے والے سرکاری آفیسر اور اہلکار کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ کرپشن پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خدمات کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں سے اچھا رویّہ اپنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام کا مقصد شہریوں کو حکومتی اداروں کی طرف سے دی جانے والی سروسز کے معیار کو بہتر بنانا اور ان میں شفافیت یقینی بنانا ہے تا کہ اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہو ۔انہوں نے کرپشن کی شکایات والے سرکاری اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے ، ریونیو ، پولیس اور ہیلتھ حکام کو اس سلسلہ میں خصو صی احکامات بھی جاری کیے۔ انہوں نے ہیلتھ حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں اور دیہی ہیلتھ مراکز پر علاج معالجے کے حصول کے لیے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ بہتر رویے سے پیش آئیں ، مشینری و آلات اور ڈاکٹرز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے ضلع کے تمام سب رجسٹرارز کو ہدایت کی کہ رجسٹری برانچوں میں تعینات اہلکاروں کو 6ماہ کی مدّت کے بعد تبدیل کیا جائے اور جن اہلکاروں کے خلاف رپورٹس موصول ہوں ان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیٹا انٹری میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،100فیصد اور درست ڈیٹا انٹری کو یقینی بنایا جائے ۔زیرو ڈیٹا انٹری والے پانچ آر اے سیز کے انچارج اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو طلب کر لیا ، اے ڈی سی فنانس او ر ایس این اے کو زیرو ڈیٹا انٹری والے ہیلتھ مراکز کے عملہ کو ٹریننگ دینے کی بھی ہدایت کی ۔ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ کے سینٹر انچارج /اے ڈی ایل آر ز کو سروسز کی فراہمی میں مزید بہتری اور شفافیت لانے اور 100فیصد درست ڈیٹا انٹری کی بھی ہدایت کی گئی ۔