حوثیوں کو ایران سے کروز میزائل فراہمی آبنائے باب المندب کے لئے خطرہ ہے،امریکہ
واشنگٹن ( آن لائن )امریکی فوج کے سربراہ جنرل جوزف ڈانفورڈ نے کہا ہے کہ ایران اب بھی حوثی ملیشیا کو کروز میزائل فراہم کر رہا ہے تاکہ باب المندب پر اپنا کنڑول برقرار رکھتے ہوئے علاقے میں سمندری نقل وحرکت کو خطرات سے دوچار کرتا رہے۔غیر ملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق امریکی اعلی فوجی عہدیدار کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب گذرگاہ میں آزادانہ بحری نقل وحرکت امریکا کے لئے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ ایران کی جانب سے باغی حوثیوں کو کروز میزائل سمیت جدید ہتھیاروں کی فراہمی متذکرہ گذرگاہوں کے ذریعے ہونے والی بین الاقوامی تجارت کے لیے خطرہ ہے۔ نیز امریکا ان دونوں آبناوں کو بین الاقوامی سمندری ٹریفک کے لئے کھلا رکھوانے کا پابند ہے۔
واضح رہے باغی ملیشیا بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں بین الاقوامی سمندری ٹریفک کے لئے خطرہ ہیں کیونکہ حال ہی میں انہوں نے المخا بندرگارہ سے انسانی بنیادوں امدادی سامان اتار کر واپس جانے والے متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز کو نشانہ بنایا تھا.